ٹیٹو بنوانا خون کے کینسر کے خطرات بڑھانے کا باعث قرار

اسٹاک ہوم: نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جسم پر ٹیٹو بنونا لمفوما کے خطرات میں 21 فیصد تک اضافہ کردیتا ہے۔
لمفوما خون کے کینسر کی ایک ایسی قسم ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتی ہے۔ دنیا میں بڑھتی مقبولیت کے ساتھ ٹیٹو بڑے پیمانے پر خطرناک لمفوما کے واقعات میں اضافے کا سبب بنتے جارہے ہیں۔
سوئیڈن کی لُنڈ یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں محققین نے ٹیٹو اور لمفوما کے درمیان تعلق جاننے کے لیے دونوں عوامل کا مشاہدہ کیا۔
جامعہ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ مصنف کرسٹل نیلسن کا کہنا تھا کہ مطالعے کے لیے محققین نے لمفوما (لمفٹک سسٹم کے کینسر) میں مبتلا افراد کی نشان دہی کی اور ان کا موازنہ ایسے افراد سے کیا جن کو یہ بیماری نہیں تھی۔
تحقیق میں شریک افراد نے طرز زندگی کے عوامل سے متعلق ایک سوال نامہ پُر کیا جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ آیا ان افراد نے ٹیٹو بنوائے ہیں یا نہیں۔
لمفیٹک سسٹم مدافعتی نظام کا حصہ ہوتا ہے۔ یہ نظام جسم میں موجود مائع کے درمیان توازن رکھتا اور انفیکشن سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
لمفیٹک نظام کو متاثر کرنے والی دو بڑی کینسر کی اقسام ہیں۔ ایک نان- ہوجکن لمفوما (این ایچ ایل)، جسے تمام لمفوما مریضوں کا 90 فیصد حصہ متاثر ہوتا ہے۔ اور دوسرا ہوجکن لمفوما۔این ایچ ایل کی 40 ذیلی اقسام ہیں جو بڑھنے اور پھیلنے کی رفتار کی وجہ سے آپس میں اختلاف رکھتی ہیں۔
تحقیق سے متعلق سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ مطالعے کا مقصد لوگوں کو ٹیٹو بنوانے سے روکنا نہیں بلکہ اس کے طریقے کار کے محفوظ ہونے کی یقین دہانی کرنا ہے۔
پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق امریکا میں 32 فیصد بالغ افراد کے جسم پر ایک جب کہ 22 فیصد افراد کے جسم پر ایک سے زیادہ ٹیٹو ہیں۔
این ایچ ایل امریکا میں ہونے والے عام کینسر میں سے ایک ہے اور یہ کسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔