جی سی کا شعبہ میڈیا اسٹڈیز، ارشد شریف اسکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا آف اسٹڈیز کو ارشد شریف اسکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اصغر زیدی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی نے عمران خان کے ارشد شریف اسکول آف جرنلزم کے قیام کے اعلان پر عمل درآمد کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے جی سی یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا اسٹڈیز کو ارشد شریف اسکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔
وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اصغر زیدی نے کہا کہ ارشد شریف اسکول آف جرنلزم میں تحقیقاتی صحافت اور صحافتی اقدار کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کیمپس میں ارشد شریف اسکول آف جرنلزم کی ایک نئی عمارت بھی تعمیر کی جائے گی۔
عمران خان نے وائس چانسلر جی سی یو اصغر زیدی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے پنجاب بھر میں طلبہ یونینز کی فوری بحالی اور اس بارے میں گائیڈ لائنز تیار کرنے کی ہدایت کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔