مانسہرہ، گیس اخراج سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق!

ایبٹ آباد: لاری اڈا پانو روڈ پر گیس اخراج کے باعث 6 افراد دم توڑ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لاری اڈا روڈ پر گیس لیکیج کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس لیکیج کے باعث جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں دادی، میاں بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خاندان کے سارے افراد ایک ہی کمرے میں سورہے تھے اور شدید سردی کے باعث گیس ہیٹر بھی جلا رکھا تھا، تاہم لیکیج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی جس کے باعث تمام افراد کی حالت تشویش ناک ہوگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے اہل علاقہ کے ہمراہ تمام متاثرہ افراد کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کردیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔