فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، بجلی صارفین سے 560 ارب وصولی کا انکشاف

اسلام آباد: اس سال بجلی صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کھربوں روپے وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
نیپرا دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ 2022 کے پہلے 7 ماہ میں بجلی صارفین پر بھاری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 560 ارب روپے نکلوائے گئے، جنوری میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 94 پیسے، فروری میں 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی۔
2 ماہ میں صارفین سے 150 ارب روپے کی اضافی وصولیاں کی گئیں، مارچ میں بجلی 2 روپے 86 پیسے، اپریل میں 3 روپے 99 پیسے، مئی میں 7 روپے 90 پیسے اور جون میں سب سے زیادہ 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی، جولائی کے لیے بجلی 4.34 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری ہوچکی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔