کراچی: پھلوں کی سرکاری اور بازار کی قیمتوں میں ہوشربا فرق

کراچی: شہر قائد میں کمشنر کی پھلوں کی پرائس لسٹ اور بازار کے نرخوں میں ہوش رُبا فرق دیکھنے میں آرہا ہے۔
کیلا درجہ اول فی درجن کے سرکاری نرخ 178 روپے ہیں جب کہ بازار میں یہ کیلا 300 روپے درجن فروخت ہورہا ہے۔
سیب گولڈن درجہ اول کے سرکاری نرخ 193 روپے کلو مقرر ہیں، لیکن بازار میں 300 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔
رمضان آتے ہی 60 روپے کلو میں فروخت ہونے والا خربوزہ 120 روپے کلو ہوگیا ہے، بازار میں خربوزہ درجہ اول کے سرکاری نرخ 93 روپے کلو سے زائد قیمت میں دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ امرود کے سرکاری نرخ 123 روپے مقرر ہیں لیکن بازار میں 200 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔
چیکو، انگور اور کھجور سمیت دیگر پھل بھی کہیں سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں ہیں۔
کمشنر کراچی کی فہرست میں کھجور ایرانی 403 روپے کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں 600 سے 700 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پورے سندھ میں بچت بازار لگائے جارہے ہیں، صوبے میں ہر تحصیل اور ٹاؤن میں بچت بازار لگارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا آرڈیننس منظور کیا ہے جس سے قیمتیں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، اس آرڈیننس کو سندھ اسمبلی سے بھی پاس کرائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔