فری وائی فائی کے والدین کا انوکھا فیصلہ
برن: سوئٹزر لینڈ میں 18 سال تک فری وائی فائی حاصل کرنے کے لیے ایک جوڑنے نےانوکھا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے لیے طویل عرصے تک وائی فائی سے استفادہ کرنےکے لیے والدین نے اپنی نومولود بچی کا نام وائی فائی کمپنی کے نام پر رکھ دیا۔
سائٹزر لینڈ میں ‘ٹی وائی فائی’ نامی کمپنی نے آفر دی تھی کہ جو شخص اپنے نومولود بچے کا نام کمپنی کے نام پر رکھے گا اسے 18 سال تک فری وائی فائی سروس دی جائے گی۔ ایک جوڑا یہ کر گزرا اور یہ یش کش حاصل کر لی۔
خیال رہے کہ یہ شرط فقط اٹھارہ سال کے لیے ہے، بعد میں نام تبدیل کیا جاسکتا ہے۔