فرانس: رہا ہونے والے قیدی کے بیگ میں چھپ کر ساتھی قیدی فرار

پیرس: حال ہی میں فرانس میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک قیدی رہائی پانے والے قیدی کے سامان میں چھپ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ فرانس کے Lyon‑Corbas جیل میں پیش آیا۔ 20 سالہ قیدی کو متعدد الزامات کے تحت پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔
قیدی اپنے ساتھی قیدی کی رہائی کے وقت اس کے بڑے کپڑے کے بیگ میں چھپ کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوا۔ اس نے ٹرالی استعمال کی جو بیگ کو باہر لے جانے کے لیے ہوتی ہے۔
دلچسپ بات کہ قیدی کے فرار ہوجانے سے جیل انتظامیہ 24 گھنٹے تک لاعلم رہی۔ فرانس کے جیل انتظامیہ کے ڈائریکٹر سبیسشیئن کوویل نے انتظامی غفلت تسلیم کی جب کہ وزیرِ انصاف نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
فرار قیدی کو اگلے دن ہی Sathonay‑Camp کے زیرِ زمین کمرے سے گرفتار کرلیا گیا۔ پراسیکیوٹر نے "منظم فرار” اور "جرم میں شرکت” کے مقدمات بھی درج کرلیے ہیں۔
مفرور قیدی کا ساتھی قیدی جس نے رہائی پائی تھی اور بیگ باہر نکالنے میں معاون تھا، کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم وہ ابھی تک مفرور ہے۔