فرانس میں جڑواں پانڈا کی پیدائش پر جشن
پیرس:فرانس کے بیوول چڑیا گھر میں دو ننھے پانڈا کی پیدائش پر خوشی منائی جارہی ہے۔
چڑیا گھر کی اتنظامیہ کے مطابق ‘ہوان ہوان’ کے نام سے پہچانی جانے والے پانڈا نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ دونوں ننھے پانڈا گلابی رنگ کے ہیں اورکافی بڑے اور تندرست حالت میں ہیں۔
ہوان ہوان کا پہلا بچہ “یوان مینگ” فرانس میں پیدا ہونے والا پہلا پانڈا تھا، 2017 میں جنم لینے والا پانڈا 100 کلو گرام سے زیادہ وزن کا ہو چکا اور اس سال اسے چین بھیجا جائے گا۔
چین میں ایک اندازے کے مطابق 1800 بڑے پانڈا جنگل میں رہ رہے ہیں اور 500 سے زائد چڑیا گھروں میں مقیم ہیں۔
بیوول چڑیا گھر نے بتایا ہے کہ ننھے پیدا ہونے والے جڑواں پانڈا کا نام 100 دن تک نہیں رکھا جائے گا، جس کے بعد چینی صدر شی جن پنگ کی اہلیہ پینگ لی یوآن نے ان کے نام کا انتخاب کریں گی۔
فرانس میں موجود یہ پانڈا اور اس کا پارٹنر ‘یوان زی’ 2012 میں چین سے بطور امن کا تحفہ لئے گئے تھے۔ ان کی فرانس آمد کو چین کے ساتھ موجود سفارتی تعلقات کےایک نئے موڑ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
1976 میں معدومیت کے خطرے سے دوچار قرار دئیے جانے والے پانڈا بھالو کو ابھی حال ہی میں چینی انتظامیہ نے معدومیت کی فہرست سے نکال کر خطرات کے شکار جانوروں کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔ اس عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ بین الاقوامی اداروں اور چینی حکومت کی کوششوں کے باعث پانڈا کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔