عدالت میں بانی متحدہ کی جائیداد ضبط کرنے کے لیے درخواست دائر

کراچی: ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران فاروق قتل کیس میں ملوث بانی متحدہ کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔
ایف آئی اے نے بانی متحدہ کی جائیداد ضبطگی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا اور بانی متحدہ، افتخار حسین، محمد انور اور کاشف خان کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے کی استدعا کی۔
ایف آئی اے کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کو عدالت عمران فاروق قتل کیس میں پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی لہٰذا عدالت بانی متحدہ کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔