پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں۔
سماجی رابطے کی ایکس (سائٹ ٹوئٹر) پر سابق چیف سلیکٹر اور کپتان نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ افسوس کے ساتھ بتانا پڑرہا ہے کہ میری پیاری بہن کا انتقال ہوگیا ہے۔ سابق کپتان کی بہن کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ذکریا مسجد ڈی ایچ اے میں ادا کی گئی۔۔
شاہد آفریدی کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ بے شک ہم اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ روز سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے چاہنے والوں سے بہن کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کی بہن اس وقت اپنی زندگی کی جنگ لڑرہی ہیں، میری آپ سے گزارش ہے کہ اُس کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اُس کو جلد شفا دے اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔