کورونا سے بھارت کے ایک سابق کرکٹر ہلاک!

ممبئی: بھارت کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر راجن درنیش جڈیجا کورونا کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گئے۔
سابق بھارتی کرکٹر راجن درنیش جڈیجا ماضی میں سوراشٹرا اور ممبئی کی ٹیموں سے وابستہ رہے تھے، 66 سالہ سابق آل راؤنڈر نے 50 فرسٹ کلاس میچز میں 134 وکٹیں اپنے نام کرنے کے علاوہ 1536 رنز بھی جوڑے تھے۔ اس کے علاوہ راجن درنیش جڈیجا نے 11 اے لسٹ میچز میں بھی شرکت کی تھی۔
یاد رہے بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 81 ہزار 386 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ کورونا سے مزید 4 ہزار 106 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔