سعودی عرب: سابق امام کعبہ شیخ صالح الطالب کو 10 سال قید کی سزا

ریاض: سعودی عرب کی عدالت نے خانہ کعبہ کے سابق امام اور مبلغ شیخ صالح الطالب کو 10 سال قید کی سزا سنادی۔
سابق امام کعبہ صالح الطالب کو سعودی حکام نے اگست 2018 میں بغیر کوئی وجہ بتائے زیر حراست لیا تھا۔
عرب میڈیا الجزیرہ کے مطابق سابق امام کعبہ نے گرفتاری سے قبل ایک خطبے میں ‘جابر اور مطلق العنان’ حکمرانوں کے خلاف خطبہ دیا تھا۔
دھیان رہے کہ الطالب مختلف سعودی عدالتوں میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ جب سابق امام کعبہ صالح الطالب کو حراست میں لیا گیا تھا تو اُس وقت بھی وجہ نہیں بتائی گئی تھی اور عدالت کی جانب سے قید کی سزا پر بھی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔