سابق کپتان انضمام الحق ایک بار پھر چیف سلیکٹر مقرر

لاہور: سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔
انضمام الحق کو کرکٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
وہ پہلے بھی بطور چیف سلیکٹر کام کرچکے ہیں۔ نئی سلیکشن کمیٹی افغانستان سے سیریز، ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے لیے اسکواڈز کا انتخاب کرے گی۔
انضمام الحق کا شمار پاکستان کے عظیم بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کئی یادگار مقابلے اپنی شان دار کارکردگی کی بدولت پاکستان کو جتوائے۔ بطور کپتان اُن کا کیریئر اچھا رہا۔ 2007 کے ورلڈکپ میں پاکستان کے ساتھ انضمام کے کیریئر کا بھی سفر تمام ہوا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔