میانوالی ایئربیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: میانوالی ایئربیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق 4 نومبر کو میانوالی میں پاکستان ایئر فورس ٹریننگ ایئربیس پر دہشت گرد حملے میں استعمال کیے جانے والے غیر ملکی اسلحے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق میانوالی حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں سے غیر ملکی اسلحہ ملا جو امریکی ساختہ ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے ملنے والے اسلحے میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں۔
خیال رہے کہ 4 نومبر کو دہشت گردوں نے میانوالی میں پاکستان ایئرفورس کے ایئربیس پر حملہ کیا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے تمام 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔