پاکستان کلبھوشن معاملے پر عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کے لیے پُرعزم ہے، دفتر خارجہ
اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو سے متعلق کیس پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو تیسری قونصلر رسائی سے متعلق پاکستان کی پیشکش پر بھارت سے تاحال جواب نہیں ملا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کل بھوشن یادیو سے متعلق کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے اور سرچ آپریشن جاری ہیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پرمسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے، پاکستان بھارت سے کہتا آرہا ہے کہ یو این مبصر گروپ کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ روز انٹرنیشنل میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کرایا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بنگلادیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو ٹیلی فون کیا اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔