نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کیلیے قومی ٹیم کے 12 ارکان کا اعلان

راولپنڈی: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ پاکستان پر ہے، مہمان ٹیم کے خلاف کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے لیے قومی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے کے لیے 12 رکنی اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔ سیریز میں شامل بقیہ دو میچز 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور روانہ ہوجائیں گی، جہاں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔