ملک میں سیلابی صورت حال، وزیراعظم کا دورہ برطانیہ منسوخ

اسلام آباد: ملک میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا برطانیہ کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
قطر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کو لندن روانہ ہونا تھا، تاہم انہوں نے ملک میں شدید بارشوں سے پیدا شدہ سیلابی صورت حال کے باعث اپنا لندن کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔
قطر سے واپسی کے فوری بعد وزیرِاعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب کی صورتِ حال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں این ڈی ایم اے اور دیگر حکام وزیرِاعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف اقدامات سے متعلق آگاہ کریں گے۔
امسال مون سون بارشوں نے جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں تباہی مچادی ہے۔ صرف سندھ میں 90 فیصد فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔
جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے باعث کم و بیش ایک کروڑ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب فیڈرل فلڈ کمیشن نے اپنی حالیہ رپورٹ میں ڈی جی خان کے ندی نالوں اور مغربی بلوچستان میں غیر معمولی سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔