خواتین کیلئے ذمے دارانہ کردار پر فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ سے ایوارڈ عطا

لندن: اداکارہ اور ٹی وی شو کی میزبان فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں خواتین کے احترام اور ذمے دار میڈیا کے لیے عوامی آواز (Public Voice For Women’s Respect & Responsible Media) کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اس تقریب میں ارکان پارلیمنٹ، ماہرین صحت اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
MAX-Able Global CIC کی جانب سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں معاشرے، خواتین کو بااختیار بنانے، ذہنی صحت سے متعلق آگاہی اور فنون کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والے افراد کو سراہا گیا ہے۔
ایوارڈ وصول کرتے وقت اداکارہ فضا علی کے ساتھ ان کے شوہر اعجاز خان اور بیٹی بھی موجود تھے۔
اداکارہ فضا علی نے اس حوالے سے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں، جس میں انہیں ایوارڈ حاصل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
فضا علی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے میرے کام کو سراہا گیا ہے، یہ ایوارڈ صرف میرے لیے نہیں پاکستان میں ان سب خواتین کے لیے ہے جو محنت کرتی ہیں، زندگی میں مشکلات سے لڑتی ہیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرکے کامیاب ہوتی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔