پہلا ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی
ملتان: ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر منفرد ریکارڈ بھی بنالیا۔
ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے اسپن بولرز نے اپنی گھومتی گیندوں سے کالی آندھی کو چکرا کر رکھا اور مہمان ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی۔
قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میچ میں سب سے کم گیندوں پر شکست دینے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا۔
سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹوٹل 1064 بار بولنگ کروائی گئی اور یہ قومی کرکٹ ٹیم کا سب سے کم گیند بازی کرکے شکست دینے کا ریکارڈ ہے۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 230 رنز بنائے جس میں محمد رضوان اور سعود شکیل کی 100 رنز سے زائد کی پارٹنر شپ بھی شامل تھی۔
پاکستانی بولرز نے پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کو اس کے جواب میں 137 رنز تک محدود رکھا۔ پاکستان کپتان شان مسعود کی نصف سنچری کی بدولت دوسری اننگز میں 157 رنز بناسکا۔
دوسری اننگز میں قومی بولر ساجد خان اور ابرار احمد نے ویسٹ انڈیز کو 25.2 اوور میں 137 رنز پر چلتا کردیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 9 وکٹیں حاصل کیں اور یوں میچ صرف 1064 گیندوں پر ہی ختم ہوگیا۔ ساجد خان کو عمدہ گیند بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔