پہلے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا

کراچی: سیریز کے پہلے ایک روزہ مقابلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔
نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 256 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کیا۔
پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 77 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان بابر اعظم 66، فخر زمان 56 اور حارث سہیل 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 2، ٹِم ساؤتھی اور گلین فلپس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل 43 اور وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
گلین فلپس 37، ڈیرل مچل 36، فِن ایلن 29، کپتان کین ولیمسن 26، مچل سینٹنر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹِم ساؤتھی 15 جب کہ لوکی فرگوسن 1 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 57 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسامہ میر 2 جب کہ محمد وسیم اور محمد نواز 1،1 وکٹ لے سکے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔