پہلی مسلمان سپر ہیرو لڑکی کی ویب سیریز کا ٹیرز جاری

نیویارک: پہلی پاکستانی نژاد مسلمان امریکی سپر ہیرو لڑکی پر مبنی ویب سیریز مس مارول کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ویب سیریز مس مارول کی کہانی سپر ہیرو کمالہ خان کے گرد گھومتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی ویب سیریز کی کہانی کا مرکزی کردار مسلمان اور پاکستانی نژاد لڑکی ہے۔
امریکا کے ہالی وڈ اسٹوڈیو مارول کی ویب سیریز مس مارول میں متعدد پاکستانی اداکاروں، فلم ساز اور دیگر تکنیکی افراد نے بھی کام کیا ہے۔

مس مارول ویب سیریز کے مختصر ٹیزر میں پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ 16 سالہ ایمان ولانی کمالہ خان عرف مس مارول کے روپ میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔ ٹیزر میں نماز ادا کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔
غیرمعمولی صلاحیتوں کی مالک مس مارول کی سپر ہیرو کمالہ خان مشکلات سے دوچار لوگوں کی مدد کرتی ہیں۔
ویب سیریز کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا رسمی اعلان تو نہیں کیا گیا، تاہم مارول اسٹوڈیو نے کچھ عرصہ قبل ویب سیریز مس مارول کو 2022 کے موسم سرما میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔