گوجرانوالا میں لانگ مارچ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان اور فیصل جاوید زخمی

گوجرانوالا: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گوجرانوالا میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری حراست میں لے لیا۔
للہ والا چوک پر فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کردیے، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیدھی ٹانگ میں گولی لگی ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے برسٹ چلایا پھر ایک گولی چلائی، حملہ آور نے کالے کپڑے پہن رکھے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔