امریکی صدر کی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ!

واشنگٹن: صدر ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر ایک شخص کی فائرنگ۔
عالمی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے بعد امریکی صدر نیوز بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے، تاہم تھوڑی ہی دیر بعد امریکی صدر واپس آئے اور صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حالات پر قابو پایا جاچکا ہے۔


امریکی سیکرٹ سروس کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس کے ایک اہلکار کی موجودگی میں ہونے والی فائرنگ 17ویں اسٹریٹ اور پینسلوینیا ایونیو پر کی گئی جہاں سیکرٹ سروس گارڈز نے وائٹ ہاؤس کے باہر مسلح شخص کو گولی مار کر زخمی کیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا، زخمی مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔