فردوس عاشق کا موٹر سائیکل ایمبولینس چلانے کا مظاہرہ!

لاہور: فردوس عاشق اعوان نے کراٹے اور کرکٹ کھیلنے کے بعد موٹر سائیکل چلا کر سب کو حیران کردیا۔
معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ریسکیو پاسنگ آؤٹ پریڈ پر موٹرسائیکل ایمبولینس چلائی۔ انہوں نے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ریسکیو جیکٹ اور ہیلمٹ بھی پہنا۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لڑکیوں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا مریم نواز اس وقت زخمی ہیں اور میں ان کو ریسکیو کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا میں نے ایمبولینس بائیک چلاکر خواتین ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کی ہے۔


خیال رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی مُکے میں تمام ٹائلیں توڑ دی تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔