حکومت صورتحال دیکھ کر بھارت سے فوڈ آئٹمز منگوانے کا فیصلہ کرے گی، وزیر خزانہ

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سپلائی کی کمی اور قلت کی صورت حال دیکھ کر بھارت سے فوڈ آئٹمز منگوانے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایک سے زیادہ بین الاقوامی ایجنسیوں نے حکومت سے رابطہ کیا ہے، بین الاقوامی ایجنسیوں نے زمینی راستے سے بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت مانگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپلائی اور قلت کی صورت حال دیکھ کر حکومت اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے بھارت سے فوڈ آئٹمز منگوانے کا فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سپلائی کی کمی کی بنیاد پر فوڈ آئٹمز منگوانے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔