چین سے دو روز میں 2.3 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے، مفتاح

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چین سے اگلے ایک دو روز میں 2.3 ارب ڈالر موصول ہونے کی توقع ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی ذرائع ابلاغ کی سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ چینی بینکوں کے کنسورشیم کے ساتھ 2.3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا اس حوالے سے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس سہولت پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ وطن عزیز میں معیشت کی صورت حال انتہائی دگرگوں ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ گرانی کی شرح میں ہوش رُبا اضافے دیکھنے میں آرہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔