وفاقی حکومت کا عیدالاضحٰی پر تین چھٹیوں کا اعلان
اسلام آباد: مرکزی حکومت نے ملک میں عیدالاضحٰی پرعام تعطیلات کا اعلان کردیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے پہلے دن پیر 17 جون سے بدھ 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔
خیال رہے کہ 7 جون کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں یکم ذی الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔