براڈشیٹ انکوائری کمیشن تشکیل دینے، اسلام آباد کلب گروی رکھنے کی منظوری!

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے بھی براڈ شیٹ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دے دی، جس کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید ہوں گے۔
ایک رکنی براڈشیٹ کمیشن صرف جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل ہوگا اور کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت تشکیل دیا جائے گا۔ کمیشن نہ صرف براڈ شیٹ کے معاملے کی جامع تحقیقات کرے گا بلکہ حدیبیہ پیپر ملز اور سرے محل کی بھی انکوائری کرے گا۔
کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال پر غور کیا گیا اور ایف نائن پارک اسلام آباد کے عوض سکوک بانڈز اجراء کے لیے وزارت خزانہ کی سمری پر بھی بحث ہوئی، تاہم کابینہ نے ایف 9 پارک کی زمین کے بدلے سکوک بانڈز اجرا کی سمری مسترد کردی۔
وفاقی کابینہ نے قرض لینے کے لیے بطور ضمانت ایف نائن پارک کے بجائے اسلام آباد کلب کو گروی رکھنے کی منظوری دے دی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔