کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا وائرس اور عیدالضحیٰ ایس او پیز پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے مویشی منڈیوں میں ہر صورت ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کی، کابینہ نے کورونا وائرس کیسز میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں کے الیکٹرک کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی، وفاقی وزیر اسد عمر اور امین الحق نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے ٹیرف بڑھانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو پہلے بجلی نہیں مل رہی، اوپر سے قیمتیں بڑھانا نامناسب ہے جس پر وزیراعظم نے کے الیکٹرک سے متعلق اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا۔