وفاقی کابینہ: انتخابی اصلاحات آرڈیننس اور 37 ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ منظور

اسلام آباد: عوام کے لیے ایک اور بُری خبر، مرکزی کابینہ نے 37 ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں انتخابی اصلاحات آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی، جس کے تحت سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو 60 روز میں حلف لینے کا پابند بنایا گیا ہے، 60 روز میں حلف نہ لینے والے کی سیٹ خالی تصور ہوگی۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان نے ہزاروں غیر ملکیوں کو افغانستان سے انخلا میں مدد فراہم کی ہے، افغانستان میں حکومت بننے سے متعلق پاکستان ذمے دارانہ کردار ادا کررہا، بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز رہے۔ امید ہے کہ عالمی برادری بھارتی حرکات کا نوٹس لے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے مینار پاکستان واقعے کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو حکومت کی رہنمائی کرے گی۔
کابینہ نے ڈاکٹر اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے اور 37 ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے ڈاکٹر ندیم ظفر کو ادارہ شماریات کا سربراہ تعینات کرنے اور ڈاکٹر احمد مجتبیٰ کو انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی بھی منظوری دی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔