کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے سے ہیٹ ویو کا اندیشہ

کراچی: اتوار سے شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان محکمہ موسمیات کی جانب سے ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے، اس دوران درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی 24 اپریل سے ایک بار پھر ہیٹ ویو جیسی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔