پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اندیشہ

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سبسڈی کے خاتمے سے متعلق اہم فیصلہ آج آسکتا ہے۔ اوگرا نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کردیا ہے۔ سبسڈی کے خاتمے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اندیشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت پٹرول پر 29 روپے 60 پیسے فی لیٹر سبسڈی دے رہی ہے جو 16 مئی سے 45 روپے 14 پیسے تک پہنچ جائے گی۔ سبسڈی کے مکمل خاتمے سے پٹرول 195 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔ ڈیزل پر اس وقت فی لیٹر سبسڈی 73 روپے 4 پیسے ہے جو 16 مئی سے 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی، خاتمے کی صورت میں ڈیزل کی قیمت 230 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔
لائٹ ڈیزل آئل پر سبسڈی 64 روپے 70 پیسے ہے اور 16 مئی سے یہ 68 روپےفی لیٹر ہوجائے گی، خاتمے سے لائٹ ڈیزل کی قیمت 186 روپے 31 پیسے ہوجائے گی۔ مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43 روپے 16 پیسے ہے جو 50 روپے 44 پیسے ہونے سے مٹی کے تیل کی قیمت 176 روپے ہوجائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے خاتمے اور نئی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔