وفاق نے مولانا فضل کے بھائی کی خدمات سندھ سے واپس لے لیں!
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ حکومت کو دی گئی خدمات وفاق نے واپس لے لیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی انجینئر ضیاء الرحمان کی تقرری کے معاملے کے بعد وفاق نے سندھ حکومت کو دی گئی خدمات واپس لے لیں۔ اس متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ کیڈر افسران کی کمی کے باعث ضیاء الرحمان کی خدمات صوبے کے حوالے کی جائیں۔
ضیا الرحمن کا تعلق صوبائی مینجمنٹ سروس خیبر پختون خوا سے ہے۔ ان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں، اُنہیں تاحکم ثانی فرحان غنی کی جگہ ڈپٹی کمشن رضلع وسطی تعینات کیا گیا تھا جب کہ فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ مقرر کردیا گیا تھا۔