فیصل قریشی کی بڑی بیٹی نے فلمی دُنیا میں قدم رکھ دیا

کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے صف اول کے اداکار فیصل قریشی کی بڑی صاحب زادی ہنیش قریشی جلد پاکستانی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
ماڈل اور فیشن اسٹائلسٹ ہنیش قریشی نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ہنیش قریشی نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کی مختصر فلم نقاب جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔

ہنیش اس مختصر فلم میں شیزا نامی لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی کے بارے میں ابھی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم جلد اس کا ٹیزر ریلیز کیا جائے گا۔
اس فلم کی کہانی نمرہ جمیل اور شاہد نظامی نے لکھی ہے، فلم کی ہدایت کاری کے فرائض محسن علی اور احمد کشمانی ادا کیے ہیں۔
ثاقب سمیر، ہنیش قریشی، بلال جاوید، محسن علی، انوشے بلال اور فیض ریاض ٹی ڈی آئی فلمز کی اس پیشکش میں اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔