فواد عالم کی خودکُش محبت، ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول

کراچی: فواد عالم نے کرکٹ کے میدان میں شہرت کمانے کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی انٹری دے دی ہے۔
قومی کرکٹر فواد عالم کی ایکٹنگ ڈیبیو ویب سیریز ’خودکُش محبت‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، پانچ اقساط پر مشتمل سیریز رمضان میں پیش کی جائے گی۔
ایک منٹ 21 سیکنڈ پر مشتمل ٹیزر میں فواد عالم کو زیب نامی لڑکی سے شدت سے محبت کرتے اور اس کے لیے تڑپتے دکھایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ٹیزر انتہائی تیزی کے ساتھ مقبولیت کی سند پارہا ہے۔


فواد عالم بھی ان دنوں اپنی ویب سیریز کی تشہیر میں مصروف ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنی ویب سیریز کا ٹیرز شیئر کیا ہے۔
صارفین کی جانب سے ویب سیریز خودکُش محبت کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے فواد عالم کے لیے نیک خواہشات ظاہر کی جارہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔