ایسے اقدامات کی مخالفت کریں گے جس سے عوام متاثر ہوں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کی مخالفت کریں گے جس سے عام آدمی متاثر ہو۔
انہوں نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ ہم ہر ایسے اقدام کے خلاف ہوں گے جس سے عام آدمی کی معیشت شدید متاثر ہو۔


وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ این سی او سی اور سندھ حکومت اس ضمن میں ایک ایسا لائحہ عمل مرتب کریں کہ عام آدمی کا روزگار اور کاروبار کم سے کم متاثر ہو۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔