پاکستان میں اچھے کام کی امید صرف عمران سے ہی کرسکتے ہیں: فواد

اسلام آباد: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگر کسی سے اچھے کام کی امید کرنی ہے تو عمران خان سے ہی کرسکتے ہیں۔ ہم پاکستان میں کوالٹی ڈیموکریسی چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوالٹی ڈیموکریسی تب آئے گی جب اداروں کو قانون کے تابع کریں گے، ہر چیزعمران خان کو نہیں کرنی، اداروں کا اپنا ایک کردار ہے، مسئلہ یہ ہے تمام ادارے دوسروں سے کوالٹی چاہتے ہیں، اپنی کوالٹی نہیں، ہماری عدالتیں کہتی ہیں سیاست دانوں کو کام کرنا چاہیے، ہم عدالتی نظام ایسے ہی چلائیں گے، الیکشن کمیشن بھی ایسے ہی چاہتا ہے، ہم ایسے ہی کام کریں گے، ہم پاکستان میں کوالٹی ڈیموکریسی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا ایران، روس، چین، افغانستان اور بھارت کے میڈیا سے مضبوط ہے، پانچ دن سے فیک آرڈیننس پر وزیراعظم، وزیر اطلاعات کے خلاف کمپین چل رہی ہے لیکن کچھ نہیں کرپارہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کو قانون کے تابع ہونا چاہیے۔ کتنی مرتبہ آصف زرداری، نوازشریف اکٹھے ہوئے، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کا آپس میں کچھ بھی کامن نہیں، لیکن اکٹھے ہوجاتے ہیں، ان کا مقصد لوگوں کے سروں پرپاؤں رکھ کراقتدار میں آنا ہے۔ پاکستان میں اگر کسی سے اچھے کام کی امید کرنی ہے تو عمران خان سے ہی کر سکتے ہیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سسٹم کو تبدیل کرنے کی بات صرف عمران خان کررہا ہے، پیپلزپارٹی جمہوری جماعت کا دعویٰ کرتی ہے، کیا تصور کیا جاسکتا ہے کہ کسی پارٹی کا چیئرمین وصیت کے ذریعے لگایا جائے، مریم نواز دروازے سے باہرنکلتی ہیں اور شاہد خاقان عباسی ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔