جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 7 جوان شہید

جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع آسمان منزا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوان بھی شہید ہوئے۔ فورسز کی جانب سے مزید دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔