پی ڈی ایم کی سیاست ناکام، آخری سانسیں لے رہی ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاست مسلسل ناکام ہورہی ہے، یہ اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاست مسلسل ناکام ہورہی ہے، اپوزیشن کی سیاست بچگانہ سوچ پر مبنی ہے، پی ڈی ایم آخری سانسیں لے رہی ہے، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان اور مریم نواز فوج کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے اپوزیشن کے بیانات کی واضح الفاظ میں تردید کردی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔