دُنیا کے کسی بولر کا سامنا کرتے کانپیں نہیں ٹانگیں، فواد عالم

کراچی: پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ بیٹر فواد عالم نے اپنے کرکٹ کیریئر کے سب سے خطرناک بولر سے متعلق بتادیا۔
ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں سوال کیا گیا کہ ایسا کون سا بولر ہے جس کے سامنے آپ کی کانپیں ٹانگیں ہوں؟
جواب میں فواد عالم نے بتایا کہ کانپیں نہیں ٹانگیں لیکن کچھ بولر ایسے ضرور ہوتے ہیں جنہیں کھیلنے میں مزا آتا ہے، شان ٹیٹ ایک ایسے ہی بولر ہیں جنہیں آسٹریلیا میں پہلی بار کھیلا تو اس وقت میں نے صرف ٹیٹ کی 2 بالز ہی کھیلی تھیں کہ اوور ہوگیا، شان ٹیٹ ایک تیز ترین بولر ہیں جنہیں کھیل کر مزا آیا لیکن ایسے بولر کو دیکھ کر یہی ہوتا ہے کہ انسان کا دوبارہ سامنا نہ ہو۔
اُن سے سوال کیا گیا کہ کوئی ایسا بولر جو آپ کو حلوہ لگا ہو؟ اس پر فواد نے کہا ایسا نہیں ہوسکتا کیوں کہ کسی ٹیم کے چند بولرز جہاں خطرناک ہوتے ہیں وہیں یہ سوچا جاسکتا ہے کہ ان کے کچھ بولرز ایسے ہیں جن پر اٹیک کیا جاسکتا ہے لیکن یہ نہیں سوچا جاسکتا ہے کہ بولرز حلوہ ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔