فواد عالم نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم نے کرکٹ کے بعد اپنی قسمت اداکاری کے میدان میں بھی آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اپنے کرکٹ کے سفر میں بہترین پرفارمنس دینے والے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم کو کون نہیں جانتا۔ خاص طور پرجب فواد عالم نے ایک لمبے عرصے کے بعد حال ہی میں قومی ٹیم کوجوائن کیا اور شاندار پرفارمنس دی تو مداحوں سمیت انٹرنیشنل کرکٹرز سے ایک بار پھر داد بھی سمیٹی اور انٹرنیشنل میڈیا میں خبروں کی زینت بھی بنے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)


اب انہوں نے کرکٹ کے بعد اپنی قسمت اداکاری کے میدان میں بھی آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
فواد عالم ایک ویب سیریز کا حصہ بننے جارہے ہیں جس کا نام ’خودکُش محبت‘ ہے جو اردو فلکس پر دکھائی جائے گی۔ ویب سیریز کے جاری کردہ پوسٹر میں فواد عالم کی تصویر کو مداح خوب سراہ رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔