فواد عالم مین آف دی میچ قرار
کراچی: جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شان دار سنچری اسکور کرنے پر فواد عالم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
گیارہ سال کے بعد اُنہوں نے ٹیم میں اپنی واپسی کو دوسری سنچری کے ساتھ یادگار بناڈالا ہے۔ ناقدین کی زبانیں بھی گنگ نظر آتی ہیں۔ کراچی ٹیسٹ میں مشکل وقت میں انہوں نے بہترین اننگز کھیلی۔
قومی ٹیم پہلی اننگز میں محض 27 رنز پر 4 وکٹیں گنواچکی تھی اور ایسا لگتا تھا کہ پاکستان جلد آؤٹ ہوجائے گا۔ اس موقع پر فواد عالم نے پہلے اظہر علی، رضوان اور پھر فہیم اشرف کے ساتھ شان دار سنچری شراکت قائم کی، یوں قومی ٹیم 378 رنز کا مجموعہ ترتیب دینے میں سرخرو ہوئی جس میں فواد عالم نے 109 رنز کی صورت قابل قدر حصہ ڈالا۔ فواد عالم نے ہی میچ وننگ اسٹروک کھیلا۔