فوزیہ صدیقی کی امریکی مسلمانوں سے عافیہ کیلئے مدد فراہم کرنے کی اپیل
ٹیکساس: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ کے لیے مالی، قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
پلانو اسلامک سینٹر میں ڈاکٹر فوزیہ اور سینیٹر مشتاق احمد نے مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں جیل حکام نے بہت تعاون کیا، امریکی مسلمان اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے میں مدد کریں۔
اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملنے ذاتی حیثیت میں آیا ہوں، میں پاکستانی حکومت کی نمائندگی نہیں کررہا، امریکا میں مقیم مسلمان انسانی حقوق کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے ٹیکساس کی پلانو مسجد میں دعا بھی کرائی گئی۔