بھارتی سازش ناکام، ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا اعلان

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آج ایف اے ٹی ایف کا 3 روزہ ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسگ کے خلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر صدر ایف اے ٹی ایف نے اعلان کیا کہ پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا، پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر کامیابی سے عمل درآمد کیا ہے، مستقبل میں پاکستان کو باقی 6 نکات پر عمل درآمد کرنا پڑے گا۔
صدر ایف اے ٹی ایف کے مطابق اگلے اجلاس میں، جو فروری مین منعقد ہوگا، اس بابت فیصلہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کا نام جون 2018 سے فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل ہے۔ رواں سال فروری میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔