سابق شوہر سے بہت پیار تھا، انہیں ذہنی اذیت دیتی تھی، فریال محمود

کراچی: اداکارہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سابق شوہر دانیال راحیل سے بہت پیار کرتی تھیں، لیکن ساتھ ہی اُنہیں ذہنی اذیت بھی دیتی تھیں۔
فریال محمود نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ دانیال راحیل سے شادی کے بعد ازدواجی زندگی میں کافی مسائل پیدا ہونے لگے تھے، میری ذہنی صحت بری طرح متاثر ہورہی تھی، اس شادی کی وجہ سے میری اور دانیال کی ذہنی صحت داؤ پر لگ گئی تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ میرے سابق شوہر نے کبھی میرے اوپر جسمانی تشدد نہیں کیا تھا لیکن ہم دونوں نے ایک دوسرے کو ذہنی اذیت دی تھی، ایک دوسرے پر ذہنی تشدد کیا۔
فریال محمود نے کہا کہ شوہر کی طرف سے ذہنی اذیت ملنے کے بعد بھی بار بار شوہر کے پاس جاتی تھی، کیونکہ میں اُن سے بہت زیادہ پیار کرتی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ جب کوئی عورت کسی مرد سے محبت کرتی ہے تو وہ اُس کا تشدد اور بدتمیزی بھی برداشت کرتی ہے کیونکہ اُس وقت وہ سب ٹھیک لگ رہا ہوتا ہے۔
فریال نے کہا کہ میں بھی ایک عورت ہوں، میں عورتوں کے جذبات اور مسائل سمجھتی ہوں تو میں کبھی بھی اُس عورت کو غلط نہیں بولوں گی جو اپنے شوہر کا نامناسب رویہ برداشت کرتی ہے۔
خیال رہے کہ فریال محمود اور اداکار دانیال راحیل نے سال 2020 میں کورونا وبا کے دوران خاموشی سے شادی کی تھی، لیکن اس جوڑی کی شادی زیادہ عرصے تک چل نہ سکی اور مارچ 2022 میں دونوں نے طلاق کی تصدیق کردی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔