عشرت العباد سے فاروق ستار کی اہم ملاقات
دبئی: سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے دبئی میں ڈاکٹر فاروق ستار نے ملاقات کی ہے، جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے دونوں رہنماؤں نے ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کا یکجا ہونا وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ عشرت العباد اور فاروق ستار متعدد بار رہنماؤں سے بات چیت کی کوشش کرچکے ہیں۔ 8 نومبر 2017 کو ایم کیو ایم اور پی ایس پی اتحاد کی فاروق ستار نے مخالفت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو یکجا کرنے کے حوالے سے اطلاعات گردش کررہی ہیں اور اس ملاقات کو اسی سلسلے کی اہم کڑی گردانا جارہا ہے۔