معروف برطانوی گلوکار ڈچ ویلی نے اسلام قبول کرلیا

لندن: برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار اور ریپر ڈچ ویلی نے اسلام قبول کرلیا، اُن کے کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

ڈچ ویلی کو ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیو میں عالم دین کے ساتھ کھڑے کلمہ شہادت پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈچ ویلی نے اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بذریعہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ ڈچ ویلی کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے قبل بھی ان کے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ کرنے کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہی تھیں جن کے بارے میں انہوں نے کبھی تصدیق نہیں کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔