معروف اداکار احسن خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار احسن خان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر فیصل کپاڈیا نے احسن خان کی نومولود بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوش خبری سُنائی ہے۔
فیصل کپاڈیا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا میری بھتیجی کو دنیا میں خوش آمدید اور احسن خان اور ان کی اہلیہ فاطمہ کو بہت مبارک باد! یہ آپ دونوں کی طرح مہربان اور خوش اخلاق ہو اور ایک لمبی، خوش اور مکمل زندگی ہو۔
سوشل میڈیا پر فنکاروں سمیت احسن خان کے مداح بھی ان سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ نومولود بچی احسن خان کی چوتھی اولاد ہے، اس سے قبل ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی بھی ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔