فیض حمید کی سزا فوج کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ کے پی

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ فیض حمید ایک ادارے کے ملازم ہیں، اگر کسی معاملے پر انہیں سزا ہوئی ہے، یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔
یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے داہگل ناکے پر روکے جانے پر پولیس افسران سے کہی۔
وزیراعلیٰ نے پولیس افسران سے کہا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کے لیے آپ بارڈر لگارہے ہیں، آپ لوگ کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں؟ پرسوں بھی روکا ہے آج بھی۔
انہوں نے کہا کہ پرسوں خواتین کے ساتھ آپ نے غیر انسانی رویہ اختیار کیا، عمران خان کی بہنیں غیر سیاسی خواتین ہیں، آپ لوگوں کو یہ آرڈرز کون دیتا ہے؟
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کے لیے آپ نے بیریئر کھڑے کیے ہیں، میں کسی دوسرے ملک کا وزیراعلیٰ نہیں، آپ لوگ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ ہے، میں وہاں کا وزیراعلیٰ ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔