فیصل جاوید کو ٹیکس نادہندہ ظاہر کرنے پر ایف بی آر کی معذرت

اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید کی ٹیکس تفصیلات غلط جاری ہونے پر ایف بی آر نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 46 ہزار سے زائد کا ٹیکس ادا کیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ڈائریکٹری 2018 میں سینیٹر فیصل جاوید کے ادا کردہ ٹیکس اور ٹیکس ڈائریکٹری میں شناختی کارڈ کے غلط اندراج پر فیصل جاوید کی جانب سے ایف بی آر سے رجوع کرنے پر وضاحت جاری کردی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق 18 ستمبر کو جاری کردہ سال 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری میں تمام ٹیکس گزاروں کی لسٹ کی سیریل نمبر 499903 پر سینیٹر فیصل جاوید کا شناختی کارڈ نمبر اور ادا شدہ ٹیکس کی تفصیلات درست درج ہیں جب کہ پارلیمنٹرینز ڈائریکٹری میں شناختی کارڈ اور ادا کردہ ٹیکس کے بارے میں معلومات درست درج نہیں، لہٰذا ایف بی آر اندراج کی اس غلطی پر معزز پارلیمنٹرین سے معذرت خواہ ہے۔
ایف بی آر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر فیصل جاوید نے 46 ہزار 127 روپے ٹیکس ادا کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔